مظفرآباد‘پٹہکہ سمیت دیگر ایریا میں موبائل سروس صارفین عذاب بن گئی
پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)مظفرآباد اور پٹہکہ سمیت دیگر ایریا میں موبائل سروس صارفین کے لیے عذاب بن گئی نہ فون پر بات نہ ہی انٹرنیٹ سروس کمپنیاں آزاد کشمیر کے شہریوں بلا وجہ لوٹنے لگیں نہ کال کی سروس اور نہ ہی انٹر نیٹ لوگ موبائل کمپنیوں کی نیٹ ورک سے تنگ آگئے وزیر اعظم چیف سیکرٹری موبائل کمپنیوں کا قبلہ درست کرتے ہوئے سروس کے میعار کو بہتر بنائیں اس وقت ایک کال دس بار ملانے کے باوجود مطلوبہ شخص سے بات نہیں ہو پاتی جبکہ انٹرنیٹ سروس کا بھی برا حال ہے موبائل کمپنیاں مختلف پیکجز کے نام پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں لیکن بدلے میں عوام کو سروس ناکارہ فراہم کی جا رہی ہے لوگوں کے پیکجز ضائع جانے لگے نہ فون پر بات اور نہ ہی پراپر انٹرنیٹ سروس کمپنیوں کے اس ظلم کے خلاف عوام نے احتجاج کی دھکمی دی وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس کا نوٹس لیکر عوام کو بہتر سروس فراہم کریں،،



