مظفرآباد

بارہ سالہ بچہ اشفاق ولد حاکم ناریل فروخت کرنے نکلا‘واپس نہ لوٹا

مظفرآباد(نامہ نگار)سندھ کا رہائشی بارہ سالہ بچہ اشفاق ولد حاکم ناریل فروخت کرنے نکلا، تاحال گھر واپس نہ لوٹ سکابارہ سالہ بچہ گھر سے ناریل فروخت کرنے کے لیے نکلا مگر تاحال واپس نہ پہنچ سکا، جس پر والدین شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں۔اہل خانہ کے مطابق بچہ روزانہ کی طرح ناریل فروخت کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ نے قریبی علاقوں میں تلاش کے ساتھ رشتہ داروں سے بھی رابطہ کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔والدین نے متعلقہ تھانے میں اطلاع دے دی ہے حکومت اداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا دیے گئے نمبرز پر اطلاع دیں تاکہ بچے کو اس کے اہل خانہ تک پہنچایا جاسکے

Related Articles

Back to top button