
بیجنگ‘اسلام آباد (یواین پی‘صباح نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔چین کے ساحلی شہر تھیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو
کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور چینی قیادت کی بہت تعریف کی۔ ان کی تقریر نہ صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان کے مثالی موقف کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ یہ جنوبی ایشیا اور متعلقہ علاقوں کی ترقی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم کردار اور چینی رہنما کی دور اندیشی کے دنیا پر مثبت اثر کو بھی واضح کرتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس کے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔