مظفرآباد

یونیورسٹی آف کوٹلی کے 25ویں سینڈیکیٹ اجلاس میں اہم انتظامی فیصلے

کوٹلی(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کا 25 واں سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے مختلف انتظامی امور پر غور کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں طلباء کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات تجویز کیے گئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کی سہولت اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا جامعہ کی اولین ترجیح ہے۔مزید برآں اجلاس میں یونیورسٹی کی ترقی و بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیو کیمپس لنک روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ طلبہ اور فیکلٹی کو آمدورفت میں سہولت میسر آ سکے۔اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر صباحت اکرم، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر، کنٹرولر آف ایگزامینیشن لیاقت حسین، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر خضر حیات، ایسوسی ایٹ پروفیسر بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسد حسین شاہ اور اسسٹنٹ پروفیسر بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر غلام مجتبیٰ چوہدری شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دیا جائے گا اور طلبہ کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button