بار کونسل‘ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ بار ایکشن کمیٹی کی کال پر اظہار تشویش

میرپور(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ بار، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور بار کونسل آزادکشمیر کے وکلاء کی مشترکہ پریس کانفرنس، وکلاء قائدین نے آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل اور مطالبات کے حل کے لئے پرامن احتجاج کی حمائیت کرتے ہیں اور اگر احتجاج کی آڑ میں شرپسندی اور تصادم کی طرف تحریک کو لیجایا گیا تو ہم اسکی حمائیت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے کشمیر پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت وقت سے کہتا ہوں کہ حل طلب مسائل کو مزاکرات کے زریعے فوری حل کیا جائیں، راولاکوٹ میں وزیر حکومت کی طرف سے فایرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ وکلاء قائدین حکومت کو معاملات کی یکسوئی کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے اپنی عیاشیوں کے لئے مراعات میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے لیکن عام انسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی،صدر سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ماضی میں بھی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ کالے قانون کے خلاف ہم نے تحریک شروع کی اور اس کالے قانون کو ختم کرایا، عوام کے ٹیکس سے اشرافیہ مراعات لے