گلگت بلتستان
GDAکی طرف سے شہر میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے میں تیزی
عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا

گلگت(پ،ر)مین نادر چوک ذوالفقارآباد روڈ سے پروفیسر ظفر شاکر چوک یونیورسٹی تک سڑک کو سینٹری سیوریج سسٹم کے کام کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، جس کی تکمیل کی آخری تاریخ 23 ستمبر مقرر تھی. عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا اور آج سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے. منصوبے کی بروقت تکمیل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، اظہار اللہ نے خود سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے کام کا جائزہ لیا اور بر وقت کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی موجودگی میں ہی سڑک کو آم ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا.