مظفرآباد

جہلم ویلی کے 16سو مستحقین میں راشن،ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم

ہٹیاں بالا (اسلم مرزا سے)جہلم ویلی میں 1600 مستحقین میں راشن و ضروریات زندگی کی تقسیم حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کا بڑا اقدام عوامی حلقوں نے شفاف تقسیم کو تاریخی قرار دیا ضلع جہلم ویلی کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد کے لیے خوشی کی لہر دوڑ گئی جب حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے پی پی اے ایف کے تعاون سے 1600 خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا اس فلاحی اقدام کا دائرہ کار ہٹیاں بالا چناری بنی حافظ چکوٹھی اور لیپہ ویلی تک پھیلا جہاں بڑی تعداد میں خاندان اس سہولت سے مستفید ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس شفاف اور منظم انداز میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی ہے جس پر حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ٹیم اور پی پی اے ایف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے عوامی حلقوں نے اس اقدام کو قابل تقلید مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی اس نوعیت کے منصوبے چلائے گئے تو علاقے میں غربت کے خاتمے اور عوامی مشکلات میں کمی آئے گی عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلاحی ادارے اور سماجی تنظیمیں اسی طرح مشترکہ کاوشوں کے ذریعے محروم طبقوں کو سہارا دیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی بنیادی سہولتوں سے محروم نہ رہیں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف فوری ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں امید کی نئی کرن بھی جاگی ہے اس منصوبے کو علاقے کی تاریخ میں ایک مثبت اور یادگار سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائیگا

Related Articles

Back to top button