مجلس علماء نظامیہ کا سالانہ کنونشن‘علماء کرام کو خدمات پر خراج تحسین

مظفرآباد (نامہ نگار) مجلس علماء نظامیہ ڈویژن مظفرآباد کے زیراہتمام سالانہ علماء کنونشن المصطفیٰ کمپلیکس میں نہایت تزک و احتشام، دینی وقار اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں جید علمائے کرام، دینی مدارس کے مہتمم حضرات، مشائخ عظام سمیت مختلف دینی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری بشارت کی پُرسوز تلاوت قرآنِ حکیم سے ہوا، جس کے بعد حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں سید علی رضا بخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔کنونشن میں شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور حضرت مولانا ظہیر احمد بٹ فریدی، نے علمی و فکر خطاب فرمایا۔ مولانا تنویر احمد سیفی نے مجلس علما نظامیہ کی کار گزاری بیان کی،صدر مجلس علماء نظامیہ مولانا خورشید احمد نقشبندی، نے مختصر گفتگو فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض ناظم مجلس مولانا فداء الرسول ندیم نے سر انجام دیے۔کنونشن میں ڈائریکٹر امور دینیہ آزاد کشمیر مفتی نذیر احمد قادری،صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی عتیق احمد کیانی‘ چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا امتیازاحمد صدیقی سرپرست مجلس علماء نظامیہ صاحبزادہ فضل الرسول طاہر، مولانا مفتی امداد اللہ مولانا عبد الرؤف نظامی مولانا الطاف سیفی ضیاء المصطفیٰ منور، صاحبزادہ میاں رفیق جھاگوی،میاں محمد عتیق جھاگوی،علامہ میاں محمد بشیر نقشبندی سمیت جید علماء کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خاص دور پر مجلس کے اراکین نے نیلم جھلم سے محض کنونشن میں شرکت کے لیے طویل سفر فرما کے تشریف لائے