حالیہ بحران میں نمایاں مثبت کردارپر دیوان چغتائی اور فیصل ممتاز کوخراج تحسین

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر کے وزراء میں سے حالیہ بحرانی کیفیت میں دیوان چغتائی اور فیصل ممتاز کا کردار نمایاں رہا۔ چالیس رکنی کابینہ میں سے صرف دو وزیر کام کے نکلے۔ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاملات کو یکسو کرنے میں دونوں وزراء کا مثبت اور کلیدی رول رہا۔ دیوان چغتائی اور فیصل راٹھور کی کارکردگی پر آزادکشمیرکے عوام کااظہار اطمینان دونوں وزراء جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ شروع دن سے لیکر آخری معائدے تک متحرک اور فعال رول کے ساتھ موجود رہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی گزشتہ اور حالیہ ہڑتالوں میں آزادحکومت کی جانب سے دیوان چغتائی اور فیصل ممتاز نے بہترین کردار ادا کیا۔ حالانکہ جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے اور وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔ لیکن وہ وزراء اپنی کارکردگی نہ دیکھا سکے۔ اسطرح دیوان چغتائی اور فیصل ممتاز راٹھور نے قائد انہ صلاحیتوں کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا۔ ٹھنڈے مزاج کے ساتھ یکسو کیا انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔آزادکشمیر کی عوام کی عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔