مظفرآباد

شاردہ‘ دانش سکول کی تعمیر کیلئے وفاقی وزارت تعلیم نے ٹینڈر جاری کردیا

مظفرآباد (محاسب نیوز)وزارت وفاقی تعلیم نے دانش سکول آزاد جموں و کشمیر شاردہ کے لیے ٹینڈر کال کردئیے۔21اکتوبر2025 کوٹینڈر کھولے جائیں گئے۔منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے زریعے پاکستان انجینئرنگ کونسل کیساتھ مناسب زمرے میں اندراج شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بند بولیاں طلب کرلیں۔دانش سکول شاردہ کی تعمیر کے لیے ٹھیکیداروں /فرم۔کمپنیوں کو 7شرائط کے تحت ٹینڈر میں حصہ لینا ہوگا۔صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر شاہ غلام قادر کی کاوشیں رنگ لے آئیں،دانش سکول آف شاردہ کے لیے حکومت پاکستان نے ٹینڈر کال کردئیے۔عوام علاقہ نیلم کا شاہ غلام قادر سے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر شاہ غلام قادر کی کاوشیں اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کشمیریوں سے اظہار محبت کے تقاضہ میں آزاد کشمیر کی پسماندہ ترین ضلع نیلم میں میں دانش سکول جیسا پراجیکٹ دیکر معیاری تعلیم کے دروازے غریبوں پر کھول دئیے۔عوام علاقہ نیلم نیاپنے محبوب قائد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button