مظفرآباد
آزادکشمیر کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے‘مبار ک حیدر

مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر،سابق امیدوار اسمبلی سردار مبار ک حیدر آزادحکومت ریاست جموں کا کشمیر کا78واں یوم تاسیس آج 24 اکتوبرکوانتہائی جوش وخروش اور ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔کشمیریوں نے لاکھوں قیمتی جانوں کی قر بانیاں دے کرمسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیاہے۔یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم اس عز م کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہر سال ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ کشمیری آزادی کا جشن اس دن منائیں گے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض و غا صب بھارتی افواج کا غیر قانونی تسلط ختم ہو گا۔کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔




