مظفرآباد

AGآفس سے پنشن ادائیگی‘فائل وزیراعظم کی توجہ کی منتظر

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے)میونسپل کارپوریشن مظفرآبادکے ملازمین کی پنشن اے جی آفس کے ذریعے ادائیگی کی فائل منظوری کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر کے دفتر پہنچ گئی وزیراعظم انوارالحق چوہدری کی فائل توجہ کی منتظر، وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بلدیاتی ادارون کی ملازمین کی پنشن اے جی آفس کے ذریعہ دینے کی منظوری دے کر تاریخی اقدام اٹھایا ہے اس سے قبل کسی بھی وزیراعظم آزادکشمیر نے یہ کام نہیں کر سکا تھا اب فائل منظور ی کیلئے دوبارہ حتمی منظوری کیلئے بذریعہ چیف سیکرٹری، وزیراعظم چوہدری انوارلحق کے پاس کشمیر ہاؤس پہنچ گئی ہے جو وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی توجہ کی منتظر ہے۔ 11ماہ سے بلدیاتی ادارون سے پنشنرز پنشن کی راہ دیکھ رہے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button