مظفرآباد

کون بنے گا وزیراعظم آزادکشمیر؟شہر اقتدار میں گلی گلی تجزئیے تبصرے جاری

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں حکومتی غیر یقینی صورتحال برقرار وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپنے دو وزراء کے ہمراہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف،سب کی حکومت کے وزراء اسلام آباد میں مقیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ آزادکشمیر کی قیادت بھی اپنی مدر پارٹیوں سے راہنمائی اور مدد کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے۔ پیپلز پارٹی دعوؤں کے باوجود وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام حتمی نہ کرسکی۔ چوہدری یاسین،لطیف اکبر،سردار یعقوب خان کے بعد فیصل ممتاز راٹھور بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل۔ نقب لگانے والے بھی متحرک پیپلز پارٹی وزیراعظم کا نام حتمی کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا وزارت عظمیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد کوئی نئی سیاسی شطرنج کی بساط بھی بچھائی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کسی بھی قسم کی ممکنہ حکومتی تبدیلی کیلئے وزیراعظم کے نام کا فیصلہ گزشتہ روز بھی نہ ہوسکا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع آج وزیراعظم کے نام کو حتمی کرنے کے بارہ میں بتا رہے ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی بھی کسی ایک پر اتفاق نہیں کررہی مختلف گروپ مختلف شرائط پر وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کرنے کے معاملہ پر اکٹھے ہوئے ہیں اس لیئے انہیں نام فائنل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر وزیراعظم مظفرآباد میں موجود رہ کر رکے ہوئے معاملات کو یکسو کررہے ہیں۔ فائلیں نکالی جارہی ہیں۔ صحت کارڈسمیت کئی بڑے پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ان بڑے فیصلوں میں آزادکشمیر کے ہزاروں کی تعداد میں ایلمنٹری ٹیچرز اور کمپیوٹرز آپریٹر کو گریڈ 14دینا شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button