
اوگی (نامہ نگار) منچورہ ڈیم پل پر رشتہ کے تنازعے پر فائرنگ سے انذر گل باچا کے قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کاعدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انوسٹیگیشن پولیس تھانہ اوگی کے حوالے کردیا،دونوں ملزمان معروف شاہ اور فرید عرف پشقند ولد مسکین سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے آلہ قتل (اسلحہ) بھی برآمد کرلیا۔دونوں ملزمان سے پولیس نےتفتیش شروع کردی ہے،تفتیش میں واقعے کے محرکات اور منصوبہ بندی کے پہلو¶ں پر بھی روشنی ڈالی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی بنیادی وجہ مقتول کی بیٹی کے رشتے کا تنازعہ بتایا گیا ہے جس پر دونوں فریقین کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی پائی جا رہی تھی۔ یادرہے کہ گزشتہ روز گا¶ں کولکہ کا رہائشی انذر گل باچا منچورہ ڈیم پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔




