مظفرآباد

جہلم ویلی‘ میڈیکل سٹور مالکان‘ٹیکنیکل عملے فارما نمائندگان کیلئے آگاہی سیشن

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کے میڈیکل اسٹور مالکان، ٹیکنیکل عملے اور فارما ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے لیے ایک آگاہی و مشاورتی سیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم کی زیر صدارت جبکہ زیر نگرانی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راجہ شعیب حسین منعقد ہوا،محکمہ صحت کی جانب سے جاری پریس رہلیز میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ کی گئی فعال نگرانی کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ بعض میڈیکل اسٹورز،فارماسیوٹیکل سیکشنز قواعد و ضوابط پر مکمل طور پر عمل نہیں کر رہے،اسی تناظر میں آگاہی سیشن منعقد کیا گیا تاکہ متعلقہ افراد کو قوانین، ضوابط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہیں قانونی و اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ترغیب دی جائے،تمام شرکاء نے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون،مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر واضح کیا گیا کہ آئندہ اگر مارکیٹ میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی،غیر قانونی سرگرمی یا عطائیت پائی گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اختتامی سیشن میں فارما ایسوسی ایشن کے صدرممتاز کیانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے محکمہ صحت کے کردار کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button