مظفرآباد

27ویں، آئینی ترمیم،وزیراعظم کا استثنیٰ لینے سے انکار،شق واپس، لینے کی ہدایت

اسلام اباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو ایکس پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق اپنی پارٹی کے سینیٹرز کی ترمیم مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی بتایا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کو استثنیٰ کی شق واپس لے لی گئی، 27ویں ترمیم کے معاملے میں یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر انوشہ رحمان نے استثنیٰ سے متعلق سینیٹ میں پیش کردہ ترمیم واپس لے لی ہے تاہم صدر کے تاحیات استثنیٰ کے بارے میں معاملہ ابھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں آئینی ترامیم پر شق بہ شق غور کر رہی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی اور امکان ہے اسی دن ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری بھی دی جا سکتی ہے، دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیاں تمام شقوں پر حتمی غور و فکر کر رہی ہیں تاکہ ترمیم کے تمام نکات ایوان میں مکمل وضاحت کے ساتھ پیش کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button