لیپہ‘ آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر، پاک فوج نے بستی کو بچالیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وادی لیپہ کے علاقہ موجی چھترگام کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر غریب شخص کا رہائشی مکان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا،مکین معجزانہ طور پر بچ گئے،مقامی لوگوں کا حکومت سے غریب شخص کی فوری مالی مدد کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز موجی،چھتر گام کے رہائشی عبدالستار ولد حبیب اللہ کا تین کمروں پر مشتمل چادر، چھت مکان نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کے باعث جل کر مکمل طور پرخاکستر ہو گیا،طلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں میں حصہ لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا، اس موقع پر عوام علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے،آتشزدگی کے باعث غریب شخص اور اس کا خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے،مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غریب شخص کی مالی مدد کی جائے تانکہ وہ برف باری سے قبل رہائش کے قابل مکان تعمیر کر پائے۔



