مظفرآباد

خواجہ فاروق نے لنک روڈ ملک سراج دین کاافتتاح کر دیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نیلنک روڈ ملک سراج دین مرحوم اپر پلیٹ مظفرآباد کا افتتاح کر دیا۔ملک سراج دین مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کے اعتراف میں لنک روڈ کوان کے نام سے منسوب کیا تھا تحریک انصاف کے رہنما محمد سعید اعوان کے والد محترم مرحوم ملک سراج دین لنک روڈ کی افتتاحی تقریب میں خواجہ فاروق پہنچے تو محمد سعید اعوان،کونسلر ذوالفقار بیگ کی طرف سے ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اس موقع پر کونسلر ذوالفقار بیگ،جہانگیر مغل،ڈویژنل صدر ملک عنصر سہیل،خواجہ ارشدپنڈت،بلال قادری،رمیض لون،حمزہ خان سمیت اہل محلہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ملک سراج دین مرحوم ایک عظیم سماجی شخصیت تھے جنہوں نے عوام کی خدمت کی اور عوامی خدمت کرنے والے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اس موقع پر مرحوم ملک سراج دین کے صاحبزادے سعید اعوان نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کا شکریہ اداکیا انہوں نے میرے والد محترم کے نام سے لنک روڈ کو منسوب کر کے حوصلہ افزائی کی۔

Related Articles

Back to top button