
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکزکے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہوگاجس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔




