خصوصی افراد کے حقوق کیلئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے،گلزار فاطمہ

مظفرآباد(محاسب نیوز)ہلال احمر پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون س خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد۔ رواں سال خصوصی افراد کے عالمی دن کا عنوان ”خصوصی افراد کی شمولیت تھا”تقریب کا مقصد خصوصی افراد سے یکجہتی ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ یاد رہے کہ ہر سال 3 دسمبر کو پوری دنیا میں خصوصی افراد کے حوالے سے دن منایا جاتا ہے۔ تقریب کا انعقاد سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی تقریب میں شریک تمام خصوصی افراد تھے۔ یاد رہے کہ تقریب ہلال احمر پاکسان کے پروگرام مقامی سطح پر خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کے زیر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سرکاری و نجی محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں سوشل ویلفئیر، سپیشل کمیونیکشن آدرگ ائزیشن، سول ڈیفنس، حمزہ فاونڈیشن، ایم-پی-آر سی۔ ایپسکا، سپیشل ایجوکیشن سنٹر، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور نیشنل ہیڈ کوارٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کے پروگرام مقامی سطح پر خطرات اور محفوظ رویوں کے پروگرام (RASB) کا انتہائی اہم پروگرام ہے جو آزادکشمیر کے لائن آف کنڑول سے متصلہ علاقوں میں ان پھٹہ دھماکہ خیز مواد سے آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ خصوصی افراد کے حوالے سے گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ معذوری کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ خصوصی افراد اپنی صلاحیتوں سے معاشرے میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو تمام لوگوں کے لئے مثال ہے۔ محترمہ گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے ایسے تمام افراد کو مواقع فراہم کئے جائیں جس کے وہ حق دار ہیں۔ گلزار فاطمہ نے مظفرآباد میں قائم ایم-پی-آر-سی کے اقدامات کو بھی سراہا جو خصوصی افراد کے لئے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم-پی-آر۔سی کی طرف سے معذور افراد کو مہیا کئے جانے والے مصنوعی اعضاء کا سٹال بھی لگایا گیا اور سٹاف نے سیکرٹری کو بریفنگ بھی دی۔



