مظفرآباد

ایس پی نیلم خواجہ صدیق کی مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کی یقین دہانی

نیلم (سرداد اورنگزیب)ایس پی نیلم خواجہ محمد صدیق کی جانب سے کیل جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اس اقدام کو قابلِ تحسین اور عوام دوست پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی نیلم کا عوام کے درمیان آکر براہِ راست مسائل سننا ایک خوش آئند عمل ہے۔کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے بنیادی مسائل تفصیل سے پیش کیے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ کیل بس اڈہ فوری طور پر قائم کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل اور مسافروں کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔کیل، جو کہ نیلم کا قدیمی اور مرکزی بازار ہے، یہاں سٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ سیکیورٹی اور سہولیات بہتر ہو سکیں۔آٹے کی لوکیشن بڑھائی جائے تاکہ لوگوں کو بنیادی ضرورت کی اس شے کی فراہمی میں آسانی ہو۔محکم? وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلوں میں ریچھ، چیتا اور دیگر جنگلی جانور چھوڑے جانے کے باعث غریب عوام کے مال مویشی شدید نقصان کا شکار ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان جانوروں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا فوری اور مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔ریسکیو 1122 کا قیام کیل اور وادیِ گریس کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ حادثات کے دوران بروقت امداد فراہم ہو سکے۔سیاحوں کی آمد کا خیرمقدم کیا جاتا ہے تاہم مقامی ثقافت کے تحفظ کے لیے مطالبہ کیا گیا کہ روایتی لباس کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سیاحوں کے داخلے پر باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے تاکہ اس پُرامن وادی میں منشیات اور اسلحہ لانے کی روک تھام ہو سکے۔ایس پی نیلم خواجہ محمد صدیق نے تمام شکایات اور مطالبات توجہ سے سنے اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔عوامی حلقوں نے ایس پی نیلم کے اس عوام دوست طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے اور مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button