بازل نقوی، مصطفی کمال ملاقت) آزادکشمیر میں صحت عامہ ڈھانچے کی بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے وزیر صحت آزاد حکومتِ ریاستِ جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی نے اسلام آباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سمیت وفاق اور آزاد کشمیر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جس میں صحت کے شعبے سے متعلق متعدد اہم امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ پی ایس ڈی پی (PSDP) منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ہسپتالوں میں سہولیات کے معیار کو بلند کرنے، جدید طبی آلات کی فراہمی اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافے پر گفتگو کی گئی۔ خاص طور پر نرسنگ کے شعبے کی بہتری، نرسنگ اداروں کی اپ گریڈیشن، پیشہ ورانہ تربیت اور درپیش فنڈنگ کے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی صحت منصوبے وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں اور ان منصوبوں کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔




