پریس کلب گڑھی دوپٹہ کی نئی انتظامیہ کا انتخاب’ ظفر مغل صدر منتخب…

گڑھی دوپٹہ(نمائندہ محاسب)پریس کلب گڑھی دوپٹہ میں جنرل کونسل کا اہم اجلاس، نئی انتظامیہ کا انتخاب ظفر مغل صدر پریس کلب منتخب ہو گئے پریس کلب گڑھی دوپٹہ کے ممبران جنرل کونسل کا اجلاس بانی صدر و الیکشن کمشنر گلزار احمد عثمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کے متعدد فعال ممبران نے شرکت کی جن میں چوہدری محمد پرویز کھٹانہ، سید خطیب گردویزی، چن زیب عباسی، فہد اعوان، سید اظہر عباس، ممتاز مخدوم، محمد عمر اعوان، سعید عباسی، سید فدا حسین نقوی، احتشام شریف اور ظفر خان مغل شامل تھے۔ اجلاس میں سال 2025 تا 2026 کے لیے نئی انتظامیہ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا، جسے کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ اس موقع پر درج ذیل عہدیداران کا اعلان کیا گیا چوہدری محمد پرویز کھٹانہ تاحیات سرپرستِ اعلیٰ ظفر خان مغل صدر ممتاز مخدوم سینئر نائب صدر سید فدا حسین نقوی نائب صدر فہد اعوان جنرل سیکرٹری مفید عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احتشام شریف سیکرٹری اطلاعات سید اظہر عباس سیکرٹری مالیات مجلسِ عامہ کے ممبران کے طور پر سید خطیب گردویزی، عمر اعوان اور چن زیب عباسی کو شامل کیا گیا۔ چیئرمین مجلسِ عامہ کے لیے سابق صدر چن زیب عباسی کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی انتظامیہ صحافت کے فروغ، ممبران کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ بانی صدر گلزار احمد عثمانی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب گڑھی دوپٹہ ہمیشہ مثبت صحافتی اقدار اور عوامی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھاتا رہے گا




