لیپہ، پیپلزپارٹی کا دیوان علی چغتائی کے اعزاز میں استقبالیہ

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی وادی لیپہ کے زیر اہتمام وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ میں ایک شاندار اور بھرپور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے وادی لیپہ میں سیاسی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کے لیپہ پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہار پہنائیاور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،پیپلز پارٹی لیپہ ویلی کے کارکنان نے دیوان علی خان چغتائی کی پارٹی میں شمولیت کو وادی لیپہ کے لیے خوش آئند،تاریخی قرار دیتے ہوئے بھرپور ویلکم کیا،استقبالیہ تقریب میں ترجمان وزیراعظم آزادجموں و کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت جاوید میر،ممبر ضلع کونسل لیپہ بشیر عالم اعوان، وارڈ ممبر لیپہ صدیق شیخ، وارڈ ممبر کیسر کوٹ اظہر میر، وارڈ ممبر بجلدہارہ روشن اعوان، سرور خان وارڈ ممبر غائی پورہ غربی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی، جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مظلوم اور پسماندہ طبقات کی آواز بلند کی۔




