ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد ، مانسہرہ برفباری سڑکوں کی بحالی نہ ہو سکی ، عوام محصور بجلی معطل

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)یونین کونسل بیرن گلی کے عوام شدید برفباری کے بعد راستوں کی بندش سے محصور ہو کر رہ گئے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے برفباری کے پانچ روز گزرنے کے بعد بھی رابطہ سڑکوں کی صفائی نہ کرنے سے گاو¿ں کے لوگوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو کر رہ چکا ہے۔اشیائ خوردنوش کی قلت ،بجلی کی بندش کے علاوہ مریضوں کی ہسپتال تک رسائی ختم ہے۔اہلیان علاقہ نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں سابق ممبر ضلع کونسل سردار محمد ایاز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بیرن گلی میں گزشتہ پانچ روز سے عوام کا زمینی راستہ شہر سے منقطع ہو چکا ہے جس سے عوام بالکل گھروں میں محصور ہو چکے ہیں۔راستوں کی بندش سے لوگوں کا نظام زندگی بری طرح درہم برہم ہے۔برف باری کے بعد سی اینڈ ڈبلیو نے رابطہ شاہراہ کو کھولنے کے لئے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا جس کے نتیجہ میں بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنا ناممکن ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانچ روز گزرنے کے بعد بیرن گلی روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لئے مقامی لوگ خود بھی متحرک ہوئے ہیں تاہم حکومتی اور انتظامی سطح پر غفلت سے اہل علاقہ شدید مشکل سے دوچار ہیں۔مریضوں کے لئے ہسپتال تک رسائی نہ ہونے اور بنیادی اشیائے ضروریہ کو پورا کرنا آزمائش بنا ہوا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم سے سنگین صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button