نیلم ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام نبی مغل ریٹائر‘ملازمین کا خدمات پرخراج تحسین

نیلم (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر غلام نبی مغل عمرپیرانہ سالی مکمل کرنے کے بعد سرکاری طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شایانِ شان الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں محکمہ صحت میں ان کی طویل، مخلصانہ اور مثالی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر غلام نبی مغل کی بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالخصوص وادی نیلم کے دشوار گزار اور پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی بہتری کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ مقررین نے سروس کے بعد کی زندگی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔الوداعی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر نیلم چوہدری اقبال حسن نے کی۔ تقریب میں ضلعی آفیسران، محکمہ صحت کے افسران و ملازمین (خواتین و مرد)، سول سوسائٹی، بلدیاتی نمائندگان اور عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ہیلتھ آفیسران اور ملازمین نے ڈاکٹر غلام نبی مغل کو تحائف پیش کر کے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال حسن، ڈائریکٹر صحت عامہ ڈاکٹر فاروق اعوان، چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل، سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفر اقبال، سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ محمد بشیر، ایم ایس ڈاکٹر سجاد مغل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نذیر دانش ایڈووکیٹ، ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جاوید چوہدری، ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ طاہر مغل، ڈسٹرکٹ کونسلر لوات ڈاکٹر غلام محمد، ڈسٹرکٹ کونسلر شاردہ میاں بنیامین، زکاؤالرحمن، فوجدار خان آفریدی، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل رانا نصیر، فردوس بی بی، راجہ زیشان، ڈبلیو ایف پی کے کوآرڈینیٹر طاہر بٹ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نیلم نے کہا کہ ڈاکٹر غلام نبی مغل نے اپنے دورِ تعیناتی میں انتظامی و پیشہ ورانہ فرائض نہایت احسن انداز میں انجام دیے، جو محکمہ صحت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ڈائریکٹر صحت عامہ ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ نیلم ایک مشکل ترین علاقہ ہے، جہاں خدمات انجام دینے والے افسران حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کرتے ہیں



