پاکستان کی بڑھتی عالمی اہمیت‘ ترقی کرتی معیشت ہندوستان نہیں ہورہی ‘فاروق حیدر

مظفرآباد ( محاسب نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کو بروقت ناکام بنا کر سینکڑوں قیمتی جانوں و املاک کے تحفظ پر پاک فوج کو خراج تحسین ملکی دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دینے والی پاک فوج بلوچستان پولیس ایف سی اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے فتنہ ہندوستان کے عزائم خاک میں ملا دیے پاکستان کی بڑھتی عالمی اہمیت اور ترقی کرتی معیشت ہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہی قانون ساز اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف موجودہ سول و عسکری قیادت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے یہ حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں اب ان کے پاس چھپنے کو جگہ نہیں رہی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا قوم کا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت قوم چین کی نیند سوتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس فتنہ الہندوستان کا جڑ سے خاتمہ کیا جاے اس کے لیے پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے



