مظفرآباد

جاوید ایوب کا یوسی سرلی سچہ کا دورہ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

مظفرآباد (محاسب نیوز)وزیر جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز و ترقیاتی ادارہ آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب نے اپنے انتخابی حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل سرلی سچہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اور نئے شروع ہونے والے کئی اہم سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا، جبکہ مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں اور سیاسی شمولیتی پروگراموں میں شرکت کی۔وزیر حکومت نے اپنے دورے کا آغاز جھینگ تا سرلی سچہ 1 کلومیٹر مین روڈ کی ریکنڈیشننگ (مرمت و پختگی) کے سنگ بنیاد سے کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرلی کچھ مین روڈ تا پھوٹاں سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ عوامی سہولت کے پیش نظر انہوں نے لنک روڈ محلہ کناری کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس سے علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔عوامی رابطہ مہم اور شمولیتی پروگرام کے دوران مقام کو برائی پہنچنے پر عوام علاقہ نے وزیر حکومت کا والہانہ استقبال کیا۔ یہاں انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ سردار محمد جاوید ایوب نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔کوڑہ نکہ کے مقام پر ایک بڑا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں کئی سیاسی خاندانوں نے اپنے قبیلوں سمیت سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے فاتحہ خوانی بھی کی۔سرلی سچہ غربی یہاں بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد جاوید ایوب نے کہاحلقہ کوٹلہ کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے۔ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور اج اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ سرلی سچہ کی عوام کو پختہ سڑکیں، تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں سماجی و اقتصادی انقلاب آئے گے انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دورے کے اختتام پر عوام علاقہ نے سردار محمد جاوید ایوب کی جانب سے عملی اقدامات اور حلقے میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔دورہ کے دوران کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی اور وزیرجنگلات کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button