مظفرآباد

آزادکشمیر حساس خطہ‘ انتشار کامتحمل نہیں ہو سکتا، علامہ امتیاز صدیقی

مظفرآباد (محاسب نیوز) دینی مدارس خواندگی کی شرح میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عقیدہ ختمِ نبوت و ناموسِ رسالت ﷺ و ناموسِ صحابہ و اہلبیت کے تحفظ کے لیے تمام دینی جماعتیں اور مکاتبِ فکر متفق ہیں۔ صحابہ کرام حضور ﷺ کے تربیت یافتہ، نبوت اور کارِ نبوت کے عینی گواہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کے صدر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کی صدارت میں، مولانا الطاف حسین سیفی جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر کی میزبانی میں منعقدہ اہم و ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا امتیاز احمد چیئرمین مرکزی علماء و مشائخ کونسل و مرکزی صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے گزشتہ 4 سال میں تجوید القرآن ٹرسٹ کے قراء، مکتب معلمین اور دینی مدارس کے اقامتی طلباء کی اعانت میں اہم امور میں پیش رفت کی ہے جس کے لیے تمام متعلقین شکریہ کے مستحق ہیں۔اجلاس میں سوادِ اعظم اہلِ السنّت والجماعت آزاد کشمیر کے ناظم عمومی مولانا قاضی منظور الحسن، جمعیت علماء جموں و کشمیر کے مولانا محمد پرویز قریشی، جماعت اہلِ سنت کے مولانا منظور قادری، مولانا محمد عمر، مولانا عبدالرؤف نظامی، مولانا قاسم سمیت دیگر حضرات نے شرکت کی۔مولانا قاضی محمود الحسن نے کہا: سیدنا صدیق اکبرؓ انبیاء کرام کے بعد سب سے افضل ترین شخصیت ہیں جو آج بھی روضہ رسول ﷺ میں حضور ﷺ کے پہلو میں محوِ آرام ہیں۔ نظامِ خلافتِ راشدہ انسانیت کے لیے امن کا بہترین نمونہ ہے۔ توہینِ رسالت و توہینِ صحابہ و اہلبیت توہینِ عدالت سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ 98% اہلِ سنت والجماعت کے حقوق دبانے اور ان کے عقائد پر حملہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام دینی جماعتوں پر مشتمل“کل جماعتی تحریک تحفظ ختمِ نبوت ﷺ و ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیت عظام”کی تشکیل ریاست میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ ماہِ ستمبر میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ختمِ نبوت کانفرنسوں کا انعقاد مسلمانوں کے ایمان اور تحفظ کے لیے ہے جنہیں مسلکی تفریق کے بجائے ملی اور قومی یکجہتی کے لیے استعمال کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button