وفاقی حکومت سرحدی علاقوں کیلئے خصوی ریلیف پیکج دے‘جاوید بڈھانوی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر خوراک ٹیکنیکل ایجوکیشن و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں کے عوام کے لیے فوری ہنگامی نوعیت کا خصوصی ریلیف و ترقیاتی پیکج دیا جائے تاکہ ان دیرینہ مسائل کا ازالہ کیا جا سکے جن کا سامنا یہ عوام برسوں سے کر رہے ہیں دہائیوں سے جاری مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے سرحدی پٹی میں آباد شہری درحقیقت پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیںجو ہر قسم کی کشیدگی اور خطرات کا سب سے پہلے سامنا کرتے ہیںان علاقوں میں رہنے والے شہری نہ صرف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ مشکل ترین حالات میں بھی ریاست اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ دیہات اور قصبات میں بسنے والے خاندان مسلسل غیر یقینی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیںفائرنگ اور گولہ باری کے واقعات کے باعث نہ صرف مکانات تباہ ہوتے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیںدرجنوں خاندان عارضی نقل مکانی پر مجبور ہوتے ہیں بچے تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں اور خواتین و بزرگ شدید نفسیاتی دبا¶ کا شکار رہتے ہیں ان حالات میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور معاشی سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں ۔



