مظفرآباد

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشاد عباسی دیانت دار افسر ہیں‘اعجاز کالا اعوان

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی رہنما اعجاز کالا اعوان نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ ارشاد عباسی ایک محنتی اور دیانت دار افسر ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے انکی خدمات نمایاں ہیں اس طرح وزیر لوکل گورنمنٹ عامر یاسین کے پرائیویٹ سیکرٹری چوہدری وحید بھی ایک شریف النفس انسان ہیں۔انھوں نے انتہائی دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔ ارشاد عباسی اور چوہدری وحید کے خلاف پروپیگنڈا لغو،بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے ان کے خلاف پروپیگنڈا در اصل وزیر لوکل گورنمنٹ کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔اعجاز کالا اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری وحید ایک درجن سے زائد وزرائ کے ہمراہ بحثیت پی ایس خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ان کے دروازے عام آدمی کےلیے ہمیشہ کھلے رہے۔لوگوں کی مدد کرنا چوہدری وحید کا شوق ہے۔اسطرح ارشاد عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی پچیس سال تک عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کا معاشرے کو ادراک ہونا چاہیے۔اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ ان دونوں کے خلاف پروپیگنڈا کی مثال ایسی ہے کہ جس نے سبق یاد کیا اسکو چھٹی نہ ملی۔ ان دو افسران نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی عین روح کے مطابق عوام کی خدمت کی۔میرا ان دونوں سے پچیس سالہ پرانا تعلق ہے ہم نے ان میں کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی۔ارشاد عباسی اور چوہدری وحید کی بڑی خدمات ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈا کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں

Related Articles

Back to top button