گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ کی روندواستک سیلاب متاثرین سے ملاقات

متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ

روندو(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے روندو استک میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی سروے کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے آبپاشی کے نہروں اور پینے کے پانی کی فوری فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے مسائل کرنے کے احکامات دیئے۔

Related Articles

Back to top button