Uncategorized

افغان مہاجرین کی واپسی گاڑیاں ناپید لاکھوں روپے کرائےکی ڈیمانڈ

افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے انکو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے ڈی پی او

ہریپور (ڈپٹی بیورو چیف) افغان مہاجرین پاکستان میں آخری دن مگر پریشانیوں ایک پہاڑ سامنے آگیا گاڑیاں ناپید کاروباری لوگوں کی رقم۔پھنس گئ لوگوں کا سامان باندھا پڑا ہے مگر بندوسب نہیں ہے افغان۔مھاجرین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سامنے اپنے مسائل رکھ دئے ڈی پی او فرحان خان نے پولیس کی طرف افغان مہاجرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا ہتک عزت کی سختی سے تردید کرتے ہوے کہا کہ جو افغان مہاجرین کو تنگ کرے گا اس کو میں چھوڑوں گا نہیں ڈپٹی کمشر ہریپور نے کہا کہ ہم آپ کو وقت نہیں دے سکتے ہمارے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے آپ لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے ڈپٹی کمشنر کا دو ٹوک موقف ہریپور میں مقیم افغان مہاجرین کا انخلاء کی تاریخ ختم ہوتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ آخری اجلاس کے دوران انخلاء کی صورت میں درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی راستے کے سخت ترین مشکلات کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا نہ ملنا اور کرایوں کا چار گناہ بڑھ جانا بھی ایک بہت بڑا المیہ بلکہ افغان مہاجرین کی واپسی کی راہ میں ایک رکاوٹ بن گیا ہے پاکستان سے جانے والی گاڑی 6لاکھ کرایہ مانگ رہے ہیں جبکہ افغانستان سے واپسی پر آنے والی گاڑیوں سے افغان حکومت بارڈر پر تین سو ڈالر وصول کر رہی ہے جو تقریباً ایک لاکھ بنتاہے مشران نے کہا کہ طورخم بارڈر پر گھر بار چھوڑنے والے لوگ دس دس بارہ بارہ دن کھلے آسمان تلے پڑے ہوے ہیں خواتین اور بچے شدید مشکلات سے دو آر ہیں پانی تک دستیاب نہیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اتوار کے روز بھی جرگہ میں جاکر ایک مثال قائم کردی ہے

Related Articles

Back to top button