اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہزارہ کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ شریک اراکین میں نذیر احمد عباسی، ارشد ایوب خان، مشتاق غنی، زاہد چنجیبی خان، اکبر ایوب خان، تاج ترند، سجاد اللہ خان، اکرم اللہ غازی، زبیر خان، رجب علی عباسی اور فضل حق شامل تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات (C&W)، سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین اسمبلی نے اپنے تحفظات اور تجاویز متعلقہ محکموں کے سامنے رکھیں۔ اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہم عوام کے مینڈیٹ کے امین ہیں اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Related Articles
Check Also
Close