
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے کمی کا مسئلہ نہیں ہے اٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پنجاب حکومت کی گندم واٹے کی ترسیل پر پاپندی کی وجہ سے ہے، ظاہرشاہ طوروخیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی زیر صدارت آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ و ڈائریکٹر خوراک محمد اشفاق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو ڈائریکٹر فوڈ نے تفصیلی بریفنگ دی اور صوبے میں موجود ذخیرہ گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی کمی کا مسئلہ نہیں ہے ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ حالیہ اضافہ وقتی ہے جو پنجاب حکومت کی گندم واٹے کی ترسیل پر پاپندی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی غیر آئینی ہے، جس پر متعلقہ فورمز پر بات کی جائے گی اور جلد پاپندی اٹھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائی جائے گی۔وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ صوبے می ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔