فیصل راٹھور کی ممبرکشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

مظفرآباد (محاسب نیوز) آزادجموں وکشمیر کونسل کے ممبر خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کے بیٹے خواجہ باسم طارق کے ولیمے کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی جانب سے نامزد وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شرکت کی۔خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں وزراء حکومت،سابق وزراء حکومت،اعلی عدلیہ,اعلی عسکری و سول بیوروکریسی،قومی و ریاستی میڈیا کے سینئر صحافیوں کے علاؤہ ان کے حلقہ انتخاب سمیت پورے آزادجموں وکشمیر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض،سابق قائمقام وزیر اعظم چوہدری پرویز اشرف وزراء حکومت چوہدری قاسم مجید،سردار ضیاء القمر،سردار جاوید ایوب،محترمہ نبیلہ ایوب،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ خواجہ شہاد احمد،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیاء،،سینئر جج ہائی کورٹ سید شاہد بہار،جج ہائی کورٹ محمد اعجاز خان،جج ہائی کورٹ چوہدری خالد رشید،فیڈرل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل چوہدری سرور،سابق چییرمین ایچ سی سی خواجہ مختار احمد،سابق سینئر جج سپریم کورٹ خواجہ نسیم بانڈے،سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت،سابق جج ہائی کورٹ سردار سلیم بابر، سابق وزیراء حکومت چوہدری عبدالعزیز،راجہ مسعود ممتاز راٹھور،ممبران کشمیر کونسل یونس میر،راجہ شجاع خورشید راٹھور،سردار عبد الرزاق خان،حنیف ملک،سردار محمد عدنان خالد،پیپلز پارٹی پنجاب آزادکشمیر کے صدر چوہدری فخر الزماں،سابق چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی،سابق چیف سیکرٹری جنرل فرحت میر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم ظفر محمود خان،سیکرٹری چوہدری فرید احمد،چیف انجنئیر،ڈی جی امور منگلا راجہ محمود ممتاز راٹھور,ڈی جی بیسپ ڈاکٹر عزیز قریشی،سابق صدر سپریم کورٹ بار خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ،سید علی نقوی،سید عاطف نقوی،ڈائریکٹر این ایچ اے ریاض کاظمی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء تقریب نے خواجہ باسم طارق کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا




