مظفرآباد

جہلم ویلی‘دیوان چغتائی نے ایک اور وعدہ وفاکردیا‘ووکیشنل سنٹر قائم

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کی کوششوں سے آزاد جموں و کشمیر ٹیوٹا کے تحت ضلع جہلم ویلی میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کر دیا گیا،ادارے کے قیام پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوامی حلقوں کا وزیرِ تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا خصوصی شکریہ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام نوجوانوں کے مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیرِ تعلیم کی خصوصی کاوشوں سے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے،حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر TEVTA جہلم ویلی زاہد علی قمر نے باقائدہ طور پر چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button