مظفرآباد

جنگلات کے 902بیلداران کو 8ماہ سے عدم ادائیگی

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) آزادجموں وکشمیر فارسٹرز فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن نے محکمہ جنگلات کے 902بیلداران کومستقل کرنے 8ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 25ستمبر سے قبل وزیراعظم سے اپنے اعلان پرعملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔ بصورت دیگر آزادکشمیر بھر میں احتجاجی دھرنے دینگے۔ ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر فارسٹرز فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سلیم اعوان،سیکرٹری جنرل سردار اعجاز، ضلعی صدر راجہ تصویر خان، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال نے مشترکہ طور پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ جنگلات کے بیلداران گزشتہ جون سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی وفا نہ ہوسکااور سکیم میں بھی توسیع نہ ہوسکی۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ سکیم میں توسیع کرونگا اور حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ دونگا۔ فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج چل رہا تھا اس حوالہ سے جو کہ موخرکیا گیاتھا تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے بیلداران کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے یہ بیلداران 24گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اور محکمہ جنگلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیئے وزیراعظم آزادکشمیر وعدے کے مطابق سکیم کی توسیع کریں اور بیلداران کو مستقل کرکے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ فوری ادا کی جائے بصورت دیگر 25ستمبر سے آزادکشمیر بھر میں احتجاج شروع کیا جائیگا جو نوٹیفکیشن کے اجراء تنخواہوں کی ادائیگی تک جاری رہیگا۔

Related Articles

Back to top button