ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد ویلج کونسلز کو لوڈر رکشے فراہم کر دیئے گئے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ایبٹ آباد کی 108 ویلج کونسلز کے لیئے صفائی ستھرائی کے لیئے بھرتی عملہ کو لوڈر رکشے فراہم کر دیئے گئے گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی بلدیات جنید قریشی ، انجینئر مبشر خان سمیت ویلج کونسلز کے چیئرمینوں نے شرکت کی اور متعلقہ افراد کی موجودگی میں لوڈر موٹرسائیکل رکشے ان کے حوالے کیئے گئے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنید قریشی نے بتایا کہ 108 ویلج کونسلز میں صاف ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں شفاف طریقے سے بھرتی کی گئی اور اب ان میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں رکشے تقسیم کیئے گئے تاکہ وہ گندگی کو ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو اس سے دیہی علاقوں میں یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے اسی طرح ان کو دیگر آلات بھی دیئے جائیں گے تاکہ گندگی کو مخصوص مقام پر پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button