مظفرآباد

متنازعہ معاملات، آئین میں ترمیم، قبل از وقت الیکشن، مہاجرین ممبران انتخابات کا شفاف طریقہ وضح کرنیکا امکان

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں متنازعہ معاملات پر آئین میں تبدیلی کیلئے مشاورت، ترمیم کے ذریعے قبل از وقت انتخاب سمیت مہاجر ممبران اسمبلی کے انتخاب کا شفاف طریقہ کار وضع کیے جانے کے امکان،کشمیر کونسل کے قانون سازی کے اختیارات کی بحالی اور ممبران کشمیر کونسل کے صدارتی انتخاب میں ووٹ بحال کیے جا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ پر مستقل تعیناتی نہ ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا اضافی چارج چیف جسٹس عدالت العالیہ کو تفویض کیے جانے کی ترمیم بھی زیر غور، عبوری آئین ایکٹ 1974ء میں 16ویں ترمیم کا مسودہ مشاورت کے بعد منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، آئینی ماہرین اس ترمیمی مسودہ کی نوک پلک درست کر رہے ہیں، باخبر اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974ء میں 16ویں ترمیم کے ذریعے بعض اہم آئینی ترامیم زیر کار ہیں، اس سلسلے میں مقتدرہ اور وفاقی حکومت کی مشاورت کا عمل مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ آزادکشمیر کی سیاسی قیادت، پارلیمانی جماعتوں اور متعلقین کو 16ویں ترمیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریف کیا جائے گا، ذرائع نے بتایاہے کہ مجوزہ 16ویں ترمیم کے ذریعے مہاجر ممبران اسمبلی کا انتخاب متناسب نمائندگی کے تحت وضع کیا جائے گا، جبکہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال اپریل میں منعقد کروانے کی منظوری بھی ترمیم میں شامل ہے، مجوزہ ترمیم کے ذریعے کشمیر کونسل کے ممبران کا صدارتی انتخاب میں ووٹ بحال کیا جا رہا ہے جب کہ کشمیر کونسل کو قانون سازی کا اختیار بھی تفویض کیے جانے کی اطلاعات ہیں، مجوزہ ترمیم پر اتفاق رائے یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت مقتدرہ، سیاسی قیادت بھی مشاورت میں شامل ہو گی، اس حوالے سے آئندہ چند روز کے دوران اہم اقدامات متوقع ہیں۔

Related Articles

Back to top button