ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

جنوبی وزیرستان میں ایف سی خیبر پختونخواکی کارروائی، افغان خودکش بمبار گرفتار

فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔
خودکش بمبار نے بتایا ہےکہ خودکش حملےکی تربیت تین ماہ کی تھی، اس نے ایک ہفتےکی ٹریننگ لی۔
خودکش بمبار کے مطابق تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے۔
خودکش بمبار نے بتایا کہ وہ 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔

Related Articles

Back to top button