Uncategorized

یوم تاسیس تجدید عہد، کیساتھ منایا گیا)جلد آزادی کی منزل حاصل کرینگے،انوار الحق

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر/پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ پریڈ گراونڈ مظفرآباد میں منعقدہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق تھے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی۔ تقریب میں موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، قائد حزب اختلاف، وزراء کرام، اعلی فوجی افسران، سیکرٹریز حکومت، سیاسی قائدین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ آزادجموں وکشمیر پولیس،رینجرز پولیس، ویمن پولیس،کمانڈوز، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122،گرلز گائیڈ،شہری دفاع، بوائز سکاوٹس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پرگورنمنٹ سکولوں کے طلبا اور طالبات نے کشمیری ملی نغمے پیش کیے جن میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عظیم حریت پسند عوام کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر ہندوستان کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضے سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اسوقت تک تحریک آزادی کشمیر جاری رہے گی۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہماری آزادی اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قیام کا مقصد اس وقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا کہ جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ہندوستان کے جبر اورقبضہ سے آزاد ہوں گے،آج ہمارے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔

Related Articles

Back to top button