
اوگی (نامہ نگار)اوگی گردونواح میں کالی گھٹا¶ں کا راج، دن رات کا منظر پیش کرنے لگا،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ژالہ باری اور یخ بستہ ہوا¶ں سے موسم شدید سرد ہوگیا، موسم نے اچانک کروٹ لی۔ کالی گھٹا¶ں کے چھا جانے سے ہر طرف اندھیرا پھیل گیا اور دن کا منظر رات میں بدل گیا۔ اس دوران بارش اور ٹھنڈی ہوا¶ں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم نہایت سرد ہوگیا۔دن کے وقت اندھیرے کے باعث ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی لائٹس آن کر کے سفر کرنا پڑا۔ دوسری جانب بارش کے ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔ کئی علاقوں میں بارش کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ژالہ باری اور یخ بستہ ہوا¶ں کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سردی بڑھنے پر شہریوں نے گرم کپڑوں، لکڑیوں اورانگھیٹیوں ہیٹروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔




