پٹہکہ، کڑیاں دراڑ کے رہائشی راجہ سبیل پر مقامی نوجوانوں کا حملہ، زخمی کر دیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)پٹہکہ کڑیاں دراڑ کے رہائشی راجہ سبیل خان کو راشد،عامر،شیروز،کامران،طاہر خان نے حملہ کر کے زخمی کر دیا چوکی پولیس پٹہکہ حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں سبیل خان انصاف کے لیے میڈیا کے پاس پہنچ گیا پٹہکہ میں گفتگو کرتے ہوئے سبیل خان ولد راجہ ثمین خان نے کہا کہ دو دن قبل کڑیاں کے رہائشی راشد،عامر،شیروز،کامران،طاہر خان نے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا مجھے جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا میڈیکل رپورٹ بھی میرے پاس ہے اس کے باوجود چوکی پولیس پٹہکہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے چوکی پولیس پٹہکہ ٹال مٹول سے کام لینے میں مصروف ہے جبکہ چوکی پولیس پٹہکہ پر تعینات تفتیشی منظور نے کہا کہ ان کے خلاف استغاثہ کر دیں ان اوباش نوجوانوں نے اگھٹے ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا بڑی مشکل سے جان بچائی ہے اب پولیس کو ان کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست بھی دے دی ہے لیکن پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے سیاسی دباؤ کے باعث پولیس ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہی سبیل خان نے مزید کہا کہ ایس ایس پی مظفرآباد نوٹس لیتے ہوئے میری درخواست پر ایف آئی آر کا حکم دیں اس سے قبل بھی ان لوگوں نے میرے گھر کے تالے توڑ ان کے گھر کے پانی کی نکاسی سے میرا گھر تباہ ہوا اکثر گالم گلوچ اور لڑائی کرنے پر اتر آتے ہیں اس بار انہوں نے حملہ کرتے ہوئے مجھے زخمی کیا ہے اب بھی جسم پر نشانات موجود ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کریں مجھے اکیلا دیکھ کر مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مجھے کچھ بھی ہو گیا تو چوکی افسر پٹہکہ اور مجھ پر حملہ کرنے والے لوگ ذمہ دار ہوں گے انسپکٹر جنرل پولیس نوٹس لیکر میرے اوپر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف کاروائی کریں،،



