Uncategorized

انجمن غلامان سیدہ زہرا کے زیراہتمام محفل جشن ولادت سیدہ کائنات کا انعقاد

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)انجمن غلامان سیدہ زہراء ؓجہلم ویلی کے زیر انتظام محفل جشن ولادت سیدہ کائناتؓ،سرپرست اعلی انجمن غلامان سیدہ زہراءؓ،سجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی کی صدارت،زیر سرپرستی چیئرمین مجلس عاملہ انجمن غلامان سیدہ زہراءؓ،بانی چیف کواڈینیٹر،ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی پیر سید احسان الحسن گیلانی منعقد ہوئی،انجمن غلامان سیدہ زہراءؓ کے زیر انتظام منعقدہ محفل میں سابق ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی،صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،سید ریاض ہمدانی،سید ضیاء ہمدانی، سید شفاقت کاظمی،علامہ غضنفر قادری،سید محب علی کاظمی،علامہ عاقب عباسی،صاحبزادہ زاہید الاسلام،سید محسن ہمدانی،ممبر پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر محمد اسلم مرزا،صحافی اسرار ہمدانی،حاجی جہانگیر عباسی،سید ظاہر ہمدانی،علامہ سید اسد کاظمی علامہ وسیم کاظمی،علامہ احتشام علی چشتی،علامہ اجمل اعوان،سید جواد کاظمی،مولانا ضمیر قادری،قاری عمر اعوان سید وحید ہمدانی،سید مجتبی ہمدانی کامران عباسی،قاضی فدالرحمن،راجہ عمر ریاض،عباس علی،دارلعلوم سکندریہ کے اساتذہ،طلباء،مرکزی سیرت کمیٹی،انجمن غلامان سیدہ زہراء ؓ کے عہدیداران،علماء کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی،منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی حضرت علامہ آصف محمود قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات ؓکو جنتی عورتوں کی سردار قرار دیا گیا،سیدہ کائنات ؓکے اخلاق اور پاکیزہ زندگی ہر ماں کے لئے مشعل راہ،نمونہ عمل ہے،ماؤں کو اولاد کی تربیت کے لئے رہنما اصول بتول زہراء ؓ کے قدموں کے نشانات سے تلاش کرنے ہوں گے،سیدہ کائناتؓ نے حضرت امام حسنؓ، حضرت امام حسین ؓ اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہوں نے پوری انسانیت کو بچا لیا،آج سیدہ فاطمۃ ؓکے اسوہ پر چلنے والی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے،آپ سلام اللہ علیہا ایک عظیم بیٹی اور بلند رتبہ والی ماں تھیں آپ ؓ نے حسنین کریمین کی ایسی تربیت کی کہ انہوں نے دین مصطفی ﷺکو خون کا نذرانہ دے کر قیامت تک کے لئے سرخرو کر دیا،حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے ناراض کیا بے شک اس نے مجھے ناراض کیا،تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ جب سیدہ فاطمہؓآپکی بارگاہ میں تشریف لاتیں تو آ قائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شفقت اور ازراہ محبت اپنی لاڈلی بیٹی کے استقبال کیلئے کھڑے ہو جاتے،مرحبا یا فاطمہ سلام اللہ علیہا کہہ کر انکا ہاتھ پکڑ لیتے اور اسے بوسہ دیتے،محفل جشن ولادت سیدہ کائنات میں معروف نعت خواں جواد شفیق قادری،عابد قادری،عثمان شفیق،شہزاد مجید و دیگر نے بارگاہ سیدہ کائنات میں منقبت کے پھول نچھاور کیے جبکہ چیف کواڈینیٹر انجمن غلامان سیدہ زہراءؓ محمد فیصل عباسی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے، اختتام پر صاحبزادہ پیر سید فیاض کاظمی نے شرکاء محفل کا شکریہ اداء کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

Related Articles

Back to top button