تازہ ترینصوبائیقومی

9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ، یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو10،10 سال قیدکی سزا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔
یہ سزا ان ملزمان پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی۔
عدالت نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 22 ملزمان بری بھی کردیے جب کہ کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 5 ملزمان کو بری کیا گیا۔
تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد پولیس نے مقدمات کے چالان جمع کروارکھے ہیں۔ تھانہ گلبرگ کے چالان میں پولیس کی جانب سے 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔گلبرگ کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت چار ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔
تھانہ نصیر آباد پولیس نے 36 ملزمان کا چالان عدالت پیش کیا تھا۔ اس مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری قرار دیےگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button