ابیٹ آبادتازہ ترین

ڈینگی کے سدباب کیلئے تمام اضلاع میں موثر اقدامات کیئے جائیں ، کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے جائزے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ نے تمام اضلاع کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور م¶ثر اقدامات یقینی بنانے کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیے تمام محکمے مربوط اور عملی حکمتِ عملی اپنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کمشنر ہزارہ نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:تمام اضلاع میں ان ڈور اور آ¶ٹ ڈور فومیگیشن اسپرے کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز عوامی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پیغامات جاری کریں۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے جن کی صدارت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا خاتون اے سی/اے ڈی سی کریں، جبکہ محکمہ صحت کے نمائندے عوام کو آگاہی دینے اور عملی مظاہرے کرنے کے لیے موجود ہوں۔تمام مرد و خواتین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز طلبا کو صبح اسمبلی میں ڈینگی سے بچا¶ کی ہدایات دیں تاکہ وہ اپنے والدین اور گھر والوں کو بھی آگاہ کر سکیں۔اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے اور ڈینگی وارڈز کی صفائی اور بہتر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔کمشنر ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈینگی کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں اور مشترکہ کاوشوں سے عوام کو اس مرض سے محفوظ بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button