پٹہکہ‘بٹدرہ میں 15روزسے بجلی بند،برقیات اہلکار کام سے انکاری

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)پٹہکہ گاؤں بٹدرہ کی بجلی پندرہ دنوں سے خراب محکمہ برقیات کا لائن مین چوہدری فیاض بجلی بحال کرنے میں ناکام صارفین کا فون سننا بھی گوارہ نہیں کرتا بجلی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا اعلی حکام نوٹس لیکر بجلی بحال کرائیں لائن مین چوہدری محمد فیاض اپنی ذمہ داریوں سے غافل قبلہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار بٹدرہ کے رہائشی محمد ندیم شیخ ولد محمد پرویز شیخ نے کہا کہ گاؤں بٹدرہ کی بجلی پندرہ روز سے بند محکمہ برقیات کا لائن مین بجلی بحال کرنے کے بجائے موبائل بند کرکے غائب علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج محکمہ برقیات کے اعلی حکام لائن مین کی غفلت کا نوٹس لیکر بجلی بحال کرائیں ندیم شیخ نے مزید کہا کہ لائن مین کو بجلی بند ہونے کی پرواہ تک نہیں وہ لوگوں سے ماہوار پیسے لیکر بجلی فراہم کرتا ہے بٹدرہ کے اندر لائن مین نے اندھیر نگری مچا رکھی اعلی حکام نوٹس لیکر ہماری بجلی کو بحال کرائیں اور لائن مین کا قبلہ درست کریں،،



