Uncategorized

ایم این اے شہزاد محمد گستاسپ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

بفہ پکھل(نمائندہ محاسب)طوفانی بارش سے ایم این اے شہزاد محمد گستاسپ خان اور اے سی نایاب عباسی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے عبدالشکور لغمانی اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر شاہد رفیق خان بھی وفد میں شامل سیلاب سے متاثرہ مساجد، مدارس اور مکانات کا تفصیلی معائنہ وفد کی متاثرین سے ملاقات، نقصانات اور امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال اے سی نایاب عباسی کی اداروں کو فوری بحالی و رپورٹ کی ہدایتکی ایم این اے شہزاد گستاسپ کی متاثرہ عوام کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔بفہ پکھل اور گردونواح میں حالیہ طوفانی بارشوں نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا۔ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث مساجد، مدارس، مکانات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو خاصا نقصان پہنچا۔متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ممبر قومی اسمبلی شہزاد محمد گستاسپ خان،اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل میڈم نایاب عباسی، عبدالشکور خان لغمانی اورسابق ڈسٹرکٹ ممبر شاہد رفیق خان نے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔وفد نے سیلاب سے متاثرہ مساجد، مدارس اور رہائشی عمارتوں کا معائنہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ نقصانات کے تخمینے اور فوری امدادی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نایاب عباسی نے متعلقہ اداروں کو فوری بحالی اورنقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں،جبکہ ایم این اے شہزاد گستاسپ نے متاثرہ عوام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Back to top button