مظفرآباد

پاکستان میں سیلاب‘آزادکشمیر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)پاکستان میں سلاب کے اثرات آٹا، میدہ، گھی کی قیمتوں میں اضافہ دارالحکومت مظفرآباد کے نان بائیوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ شدید مہنگائی میں اس موجودہ قیمت پر روٹی باقر خانی نان فروخت نہیں کر سکتے جس کیلئے روٹی نان باقر خانی کا وزن کم کرنا ہماری مجبوری بن گیا ہے اس کاروبار سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے یہ انڈسٹری ہے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی اس انڈسٹری کو بند ہونے سے بچائے اور موجودہ شدید مہنگائی کے تناسب سے نان بائی ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ بیٹھ کر انراخ میں اضافہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار نان بائی ایسو سی ایشن کے سرپرست اعلی سردار عبدالعزیز نے انتظامیہ کے نام دیے گئے تحریری مطالبے میں کیا۔ سرار عبدالعزیزنے کہا کہ آٹے کی بوری کے ساتھ 4ہزار میدے کی بوری کے ساتھ 55سو سرخ آٹے کے ساتھ 4ہزار، گھی کا کتر کے ساتھ 7سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے لکڑی 12سو روپے من ہو چکی ہے انڈے 780روپے کی ٹرے ہو گئی ہے اس لیے اب سابقہ انراخ میں روٹی نان، باقر خانی فروخت کرنا ناممکن ہو چکا ہے اب انتظامیہ ہمارے تندور سیل کرے گی یا جرمانے کرے گی اس سے قبل ہی ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے نئے انراخ جاری کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button